ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ بیلکے کی سرکاری ہائی اسکول میں یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سےپروگرام کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ بیلکے کی سرکاری ہائی اسکول میں یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سےپروگرام کا انعقاد

Wed, 08 Jun 2022 19:59:47    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ جون   (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے سرکاری ہائی اسکول بیلکے میں یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سے این ایس ایس اور ونشری ایکو کلب کے اشتراک سے ماحولیات پرمنعقدہ  پروگرام کا اسکول ایس ڈی ایم سی کے صدر ہونپا نائک نے اسکول کے صحن میں پودا لگاتےہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ماحولیات کی حفاظت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ ماحولیات کا مطالعہ کرتےہوئے اس پر عمل کرنےکی صلاح دی ۔ انہوں نےطلبا سےکہاکہ ہمارے لئے ایک ہی زمین ہے ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انسانی لالچ کی وجہ سے  زمین پر آلودگی حد سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں زمین کی حرارت میں بھی اضافہ ہواہے۔ اس کے تدارک کےلئے ضروری ہے کہ ہم سب شجرکاری کرتےہوئے ماحولیات کی آلودگی کو کم کریں ۔ این ایس ایس کے افسر پرکاش شرالی نے استقبال کیا تو رجنی شٹی نے شکریہ ادا کیا۔ سی ایس بائیلور نے پروگرام کی نظامت کی۔ پروگرام میں اساتذہ وطلبا شریک تھے۔


Share: